وائٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ 2026: پاکستان کے ’ٹو ایلبو‘ مسٹری اسپنر عثمان طارق وارکشائر بیئرز میں شامل

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ابھرتے ہوئے مسٹری اسپنر عثمان طارق نے انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم وارکشائر بیئرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت وہ وائٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ 2026 میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 22 مئی سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان طارق کا ایکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق ہے، بھارتی امپائر کا اعتراف، انڈین ٹیم میں خوف کا عالم

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ اسپنر جو عالمی فرنچائز کرکٹ میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں نے دنیا بھر کی مختلف لیگز کی پیشکشیں مسترد کر کے وارکشائر کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

ان کی شمولیت سے ٹیم کے بولنگ اٹیک کو خاصی مضبوطی ملے گی جبکہ وہ انگلینڈ کے سمر سیزن میں زیادہ تر وقت ایجبسٹن میں گزاریں گے۔ بعد ازاں وہ دی ہنڈرڈ میں برمنگھم فینکس کی نمائندگی بھی کریں گے جنہوں نے انہیں مارچ ڈرافٹ میں 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ میں حاصل کیا تھا۔

عثمان طارق اپنے منفرد بولنگ ایکشن کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں، جسے وہ خود ’2 کہنیوں‘ (ٹو ایلبو) والا انداز قرار دیتے ہیں۔ اگرچہ پی ایس ایل 2026 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ان کی کارکردگی اوسط رہی تاہم انہوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی متاثر کن نہ ہونے کے باوجود عثمان طارق نے 6 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کیں جن کی اوسط 14.10 رہی جبکہ انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں 2 وکٹیں لے کر 31 رنز دیے۔

مزید پڑھیے: سابق کپتان راشد لطیف نے عثمان طارق کی تصویر کے ساتھ غیر قانونی بولنگ کا قانون کیوں یاد دلایا؟

مجموعی طور پر ان کے ٹی 20 کیریئر میں 60 میچز میں 89 وکٹیں شامل ہیں جبکہ سال 2025 میں ڈیبیو کے بعد وہ 9 بین الاقوامی میچز میں 18 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جن میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

عثمان طارق نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم میں نئی توانائی اور جوش لانے کے لیے پرجوش ہیں اور ایجبسٹن میں شائقین کے سامنے کھیلنے کے منتظر ہیں۔

وارکشائر کے پرفارمنس ڈائریکٹر جیمز تھامس نے بھی ان کی شمولیت کو ٹیم کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عثمان طارق جدید وائٹ بال کرکٹ کے لیے ایک خطرناک بولر ہیں اور ان کی کارکردگی ٹیم کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں: عثمان طارق کی زمبابوے کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک

انہوں نے مزید کہا کہ وارکشائر اور برمنگھم فینکس کے درمیان ہم آہنگی کے باعث یہ معاہدہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے جس سے کھلاڑی کی کارکردگی اور شائقین کے ساتھ تعلق کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیا ڈیٹنگ ٹرینڈ: لوگ اپنے سابقہ پارٹنرز کے اے آئی ورژن بنانے لگے، ماہرین پریشان

بھارت: جالندھر میں بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کے باہر زور دار دھماکا

یو اے ای کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اسحاق ڈار کی ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت

ملک بھر میں 20 ہزار ایچ آئی وی مریض ’لاپتا‘، 8 لاکھ ڈالر کی طبی امداد غائب

انسانی ہمدردی کی مثال: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں امدادی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جہاز کے عملے کو بچا لیا

ویڈیو

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کراٹے کامبیٹ: پاکستان کے شاہ زیب رند نے یوایف سی فائٹر آندرے ایول کو ناک آؤٹ کر دیا

ریاض میں کرکٹ کا بڑا میلہ اختتام پذیر

کالم / تجزیہ

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا