فلسطینی بچوں کا ملالہ سے ویڈیو کال مکالمہ، تعلیمی رکاوٹیں اور اسرائیلی مظالم کی دردناک کہانی

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی بچوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے اپنی مشکلات اور اسرائیلی مظالم سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی ایجنٹ ہونے کے الزامات، ’ہم نے عبدالستار ایدھی کو نہیں بخشا‘ ملالہ کا شہزاد رائے کو جواب

گفتگو کے دوران بچوں نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے اسکولوں کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں، خار دار تاریں لگا دی گئی ہیں جس کے باعث ان کا اسکول آنا جانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، اور یوں ان کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال دیکھ کر ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری ان بچوں کی آواز سنے گی اور اس بات کا نوٹس لے گی کہ کس طرح غیر قانونی بستیوں میں رہنے والے قابضین اور اسرائیلی فوج بچوں کے بنیادی حقوق کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملالہ یوسف زئی غزہ کی صورت حال پر خاموش کیوں ہیں؟ شہزاد رائے کے سوال پر وضاحت کردی

گفتگو کے اختتام پر فلسطینی بچوں نے ملالہ یوسف زئی کے لیے عربی زبان میں گیت بھی پیش کیے، جس پر انہوں نے خوشی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کے امن معاہدے کے اشارے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور کے ذریعے توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

مغربی بنگال: 15 سال بعد شکست، وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا استعفیٰ دینے سے انکار

ایچ آئی وی پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی ایکشن پلان کا مطالبہ

آبنائے ہرمز کشیدگی: قطر کی ترسیل متاثر، پاکستان کا اسپاٹ ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی