آبنائے ہرمز کشیدگی: قطر سے ترسیل متاثر، پاکستان کا اسپاٹ ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والی توانائی ترسیل متاثر ہونے لگی، جس کے بعد پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر اضافی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگوز حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم، ایل این جی کارگو آجانے سے حالات بہتر ہوگئے، اویس لغاری

ذرائع کے مطابق قطر انرجی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے 2 طے شدہ ایل این جی کارگوز کو آبنائے ہرمز سے گزارنے میں ہچکچاہٹ ظاہر کی ہے، جس کے بعد حکومتِ پاکستان نے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

نیشنل کرائسس مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ایل این جی لمیٹیڈ (پی ایل ایل) کو ہدایت دی جائے کہ وہ اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی کارگوز کے حصول کے لیے نئے ٹینڈر جاری کرے تاکہ گیس کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کے مطابق اسلام آباد قطر کے حکام سے سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ معطل کارگوز کی ترسیل ممکن بنائی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ محفوظ گزرگاہ یقینی بنائی جا سکے، تاہم خطے کی غیر یقینی سیکیورٹی صورتحال کے باعث سپلائرز محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایل این جی کی آمد سے توانائی بحران میں ریلیف، پاکستان میں سپلائی بحال، قطر سے 4 کارگو کے حصول کی کوششیں تیز

یاد رہے کہ پی ایل ایل نے 23 اپریل کو ایک ٹینڈر جاری کیا تھا، جس کے تحت ٹوٹل انرجیز کو 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے ایک کارگو دیا گیا۔ یہ کھیپ 30 اپریل کو ایل این جی جہاز کے ذریعے پورٹ قاسم پر واقع ٹرمینل پر پہنچ چکی ہے۔

سوئی نادرن گیس پائپ لائیز لمیٹیڈ کے مطابق ملک کو مئی کے دوران کم از کم 2 ایل این جی کارگوز کی ضرورت ہے تاکہ گیس کی طلب پوری کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں تعیناتی کی تیاری، مراکش کا فوجی و پولیس دستہ اسرائیل پہنچ گیا

حج 2027 رجسٹریشن کو زبردست عوامی پذیرائی، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا