سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور کے ذریعے توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا بنیادی فوکس کرنٹ اکاؤنٹ کے استحکام پر ہے اور مالیاتی نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے کیپٹل مارکیٹ کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے، جبکہ نجی شعبے کی شمولیت ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے کر مالیاتی نظام کو مستحکم بنانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں بھی اصلاحات جاری ہیں اور سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور کے ذریعے توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع جلد ختم ہو تاکہ عالمی معیشت پر منفی اثرات کم کیے جا سکیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت مالی نظم و ضبط، اقتصادی استحکام اور نجی شعبے کے فروغ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے گی۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی قیادت خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر محتاط اور متوازن حکمت عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے کو کنٹرول کرنے پر مرکوز ہے جبکہ معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے زور دیا کہ معاشی ترقی کے لیے کیپٹل مارکیٹ کا کردار نہایت اہم ہے اور چیلنجز کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے استحکام کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے مطابق علاقائی کشیدگی پاکستان کے لیے ایک اہم سبق ہے کہ معیشت کو بیرونی جھٹکوں سے محفوظ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب فوری منتقلی وقت کی ضرورت ہے اور اپنی ضروریات کے لیے خود انحصاری ناگزیر ہو چکی ہے۔ کمرشل فیصلے آزادانہ اور قومی مفاد کے مطابق کیے جانے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں کے لیے امریکا روانہ

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی وسائل سے سرمایہ اکٹھا کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور خود انحصاری ہی معاشی استحکام کا اصل راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک اور کیپٹل مارکیٹ خود انحصاری کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے لیے مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا اور سرمایہ کاروں کو اپنے ہی ملک میں سرمایہ لگانے کی ترغیب دینا ضروری ہے۔ ان کے مطابق قومی معیشت کے استحکام کے لیے داخلی وسائل پر انحصار بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت اور برآمد کا نیا منصوبہ کیا ہے؟

نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ٹرمپ کے امن معاہدے کے اشارے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

مغربی بنگال: 15 سال بعد شکست، وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا استعفیٰ دینے سے انکار

ایچ آئی وی پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی ایکشن پلان کا مطالبہ

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی