انصاف کی فراہمی پٹرول کی بچت سے زیادہ اہم، وکیل کا ہفتے میں 3 عدالتی چھٹیاں ختم کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے وکیل کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں ہفتے میں 3 عدالتی چھٹیاں ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ انصاف کی فراہمی پٹرول کی بچت سے زیادہ اہم ہے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ججز نے حلف کے تحت انصاف فراہم کرنا ہے چاہے آسمان ہی کیوں نہ گر جائے۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ میں عدالتی چھٹیاں ختم، کل سے نئے عدالتی سال کا آغاز

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ہزاروں مقدمات برسوں سے انصاف کے منتظر ہیں، جبکہ ہفتے میں تین دن عدالتی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے وکلا ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔

خط کے مطابق کفایت شعاری وقت کی ضرورت ضرور ہے لیکن انصاف کے دروازے بند نہیں کیے جا سکتے۔ وکیل نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہفتے میں پانچ ورکنگ ڈے کی پالیسی بحال کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp