برآمد کنندگان کو سہولیات کی فراہمی، اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں برآمدات کے فروغ سے متعلق مختلف اسکیموں اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران آئندہ بجٹ میں برآمد کنندگان کو مؤثر اور ہدفی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

احد چیمہ نے کہاکہ حکومت برآمدات میں اضافے کے لیے سنجیدہ ہے اور اس مقصد کے لیے کارکردگی پر مبنی مراعات متعارف کرانے کی تجاویز زیرِ غور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ برآمدات بڑھانے کے لیے صرف ٹیکسوں میں کمی کافی نہیں بلکہ انفراسٹرکچر اور دیگر اہم عوامل پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔

اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے خصوصی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

احد چیمہ نے پائیدار اور کارکردگی پر مبنی ایکسپورٹ فریم ورک اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ برآمدی اہداف حاصل کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ برآمدی مصنوعات میں تنوع اور ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ حکومت برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد پالیسی مرتب کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی