بیجنگ میں بڑی سفارتی بیٹھک، شی جن پنگ ٹرمپ، پیوٹن اور شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

چین رواں ماہ عالمی سفارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز بننے جا رہا ہے جہاں چینی صدر شی جن پنگ مختلف عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں عالمی کشیدگی، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری کا چین میں بڑا اقدام: زرعی عمل کاری اور جدید صنعت میں پاک چین تعاون کو نئی سمت دینے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ ماہ مئی کے آخری 2 ہفتوں کے دوران بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اہم وزرا بھی شامل ہوں گے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان دوروں کے الگ الگ دوطرفہ پہلو ہوں گے، تاہم ایران کے خلاف حالیہ کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ملاقاتوں کا مرکزی موضوع بن سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق چین خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سفارتی کردار کو مزید فعال انداز میں آگے بڑھا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے بیجنگ پہنچیں گے جہاں تجارت اور اقتصادی تعلقات پر بات چیت متوقع ہے، جبکہ چینی قیادت مشرقِ وسطیٰ خصوصاً ایران کی صورتحال پر بھی خصوصی توجہ دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp