راولپنڈی دوہرے قتل کیس میں اہم پیشرفت، زین شاہ پر بہیمانہ تشدد کی تصدیق

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں لین دین کے تنازعے پر 2 نوجوانوں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے دوران مقتول زین شاہ کے جسم پر بہیمانہ تشدد کے نشانات کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زین شاہ کے جسم پر تشدد کے علاوہ گھسیٹنے جیسی خراشوں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں مقتول زین شاہ کی موت تشدد کے نتیجے میں واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بہانے سے پاکستان بلوائی گئی خاتون کا غیرت کے نام پر قتل

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا یہ واقعہ 8 مئی بروز جمعہ پیش آیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فریقین کے درمیان لین دین کے تنازعے پر جھگڑا ہوا، جس دوران فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان سراج گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سراج کے قتل کے بعد اس کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے زین شاہ کو پکڑ کر انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: بہن کا گلا کاٹ کر قتل اور شیر خوار بھانجے کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج

پولیس کے مطابق مقتول سراج کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مدعی نے فائرنگ کا الزام مقتول زین شاہ کے دوست عون چودھری پر عائد کیا ہے۔

ادھر زین شاہ پر تشدد اور قتل کے الزام میں 8 ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، تاہم مرکزی ملزمان تاحال روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘