حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اب تک کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوئی، سینیٹر علی ظفر

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتیں باہمی مشاورت کے بعد اپنی حکمتِ عملی طے کرتی ہیں۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ابھی تک کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوئی۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے اندر کسی بڑے اختلاف کی صورتحال موجود نہیں، البتہ بعض اوقات فاصلہ یا مختلف اندازِ عمل کا تاثر ضرور پیدا ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں اب تک کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آئی، اور انہیں دستیاب معلومات کے مطابق یہ عمل ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

ان کے مطابق ان کی اپنی رائے میں ان مذاکرات کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے مزید کہاکہ عمران خان کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کو جو ذمہ داری دی گئی تھی، وہ تاحال مکمل طور پر پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی، تاہم کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جلد محمود اچکزئی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جس میں مذاکراتی عمل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی