اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تحت توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) پروگراموں کے تحت تقریباً 1.3 ارب امریکی ڈالر وصول کر لیے ہیں، جس کے بعد ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
#SBP has received about US$1.3 billion under the IMF’s EFF and RSF programs
The IMF Executive Board completed third review under the Extended Fund Facility (EFF) in its meeting held on 08 May 2026, and approved disbursement of SDR 760 million for Pakistan. Furthermore, the IMF…
— SBP (@StateBank_Pak) May 13, 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ’ایکس‘ پر جاری بیان کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی 2026 کو منعقدہ اجلاس میں ای ایف ایف کے تحت پاکستان کے لیے تیسرے جائزے کی منظوری دی اور 760 ملین امریکی ڈالر کی قسط جاری کرنے کی اجازت دی۔ اسی طرح بورڈ نے آر ایس ایف کے تحت دوسری قسط کی مد میں 154 ملین ایس ڈی آر کی ادائیگی کی بھی منظوری دی۔
اس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مجموعی طور پر 914 ملین امریکی ڈالر موصول ہوئے، جو تقریباً 1.3 ارب امریکی ڈالر کے برابر ہیں۔ یہ رقم 12 مئی 2026 کو اسٹیٹ بینک کو منتقل کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی سبسڈی کی اجازت دے دی
مرکزی بینک کے مطابق یہ رقوم 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل کی جائیں گی، جس سے ملک کے مجموعی ذخائر میں بہتری متوقع ہے۔














