کوہاٹ کے بہادر شہری لیاقت شہید کے لیے ستارۂ شجاعت کی منظوری

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدرِ پاکستان نے کوہاٹ کے قریب دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے والے بہادر شہری لیاقت شہید ولد کریم الٰہی کے لیے ’ستارۂ شجاعت‘ کی منظوری دے دی ہے۔ ستارۂ شجاعت پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز برائے بہادری تصور کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: مون سون سے قبل پیشگی تیاری یقینی بنائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ لیاقت شہید نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مشتبہ شخص کو روک کر اس کی شناخت پوچھی، جس پر دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس واقعے میں لیاقت شہید نے جامِ شہادت نوش کیا، تاہم ان کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہید لیاقت کی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے غیر معمولی جرأت، فرض شناسی اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ ایسے نڈر شہری دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی حقیقی علامت ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بین الصوبائی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل، کوہاٹ کے قریب ایک دہشتگرد حساس چیک پوسٹ کی جانب بڑھ رہا تھا، تاہم لیاقت شہید نے بروقت مزاحمت کرکے نہ صرف چیک پوسٹ بلکہ اردگرد موجود متعدد شہریوں کی جانیں بھی بچائیں۔ حملہ آور دھماکے میں ہلاک ہوگیا جبکہ لیاقت شہید موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کے سیاستدانوں کی ملاقات، صوبے کی ترقی پر تبادلہ خیال

دوسری جانب لیاقت شہید کے اہل خانہ ستارۂ شجاعت وصول کرنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ شہید کی والدہ، صاحبزادے اور بھائی صدرِ پاکستان سے یہ اعزاز وصول کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شہید کے اہلخانہ کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اسلام آباد بھیجا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جنڈ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ اہلخانہ کی حفاظت اور سہولت کے لیے ایلیٹ فورس کا خصوصی دستہ بھی ساتھ روانہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی