پاکستان کے پہلے ریپ رئیلٹی شو کا ٹیزر جاری، طلحہٰ انجم اور بوہیمیا ججز مقرر

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ریپ موسیقی کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ملک کے پہلے باقاعدہ ریپ رئیلٹی شو ’ریپ آئیکن پاکستان‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں نامور ریپرز طلحہٰ انجم اور بوہیمیا ججز کے فرائض انجام دیتے نظر آئیں گے۔

 پکسل انٹرٹینمنٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اس جھلک میں مہنگی گاڑیوں، منفرد فیشن اور ریپ بیٹلز کے سنسنی خیز مناظر دکھائے گئے ہیں، جہاں نوجوان فنکار اپنی صلاحیتوں کا جادو جگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیٹنگ رئیلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید کے بعد عائشہ عمر کی وضاحت، سوشل میڈیا صارفین اب کیا کہتے ہیں؟

 یہ پروگرام 24 مئی سے یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا، جبکہ پہلے اسے عید الفطر کے موقع پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کردیا گیا۔

 

اس شو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر رضوان صدیقی کے مطابق پہلے سیزن میں 12 ابھرتے ہوئے ریپرز کے درمیان مقابلہ ہوگا جو 10 اقساط کے دوران مختلف چیلنجز اور تھیمز پر مبنی ریپ کے ذریعے ایک دوسرے کو مات دینے کی کوشش کریں گے۔

اس مقابلے کا اصل مقصد پاکستان میں ریپ موسیقی کے نئے ٹیلنٹ کو دریافت کرنا ہے تاکہ ملک کو طلحہٰ انجم یا بوہیمیا جیسے مزید بڑے ستارے مل سکیں۔ شو کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے ریپرز گرینڈ فائنل میں ’ریپ آئیکن‘ کے ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رئیلٹی شو ’شارک ٹینک پاکستان‘ میں سرمایہ کاری کی بڑی ڈیل، ریکارڈ قائم

پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران رئیلٹی شوز کی مقبولیت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس میں ’ماسٹر شیف‘ اور ’شارک ٹینک‘ جیسے بین الاقوامی فارمیٹس کی کامیابی اہم ہے۔

اگرچہ ’پاکستان آئیڈل‘ کا فائنل علاقائی کشیدگی اور کفایت شعاری کی مہم کے باعث فی الحال تعطل کا شکار ہے، تاہم ’ریپ آئیکن‘ کی ریلیز سے تفریحی صنعت میں نئی جان پڑنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

 اس کے علاوہ میڈیا حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں کہ اس شو کے بعد ’پاکستان گاٹ ٹیلنٹ‘ جیسے بڑے مقابلے بھی جلد پاکستانی ناظرین کے لیے پیش کیے جاسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں