شاہد آفریدی نے حکومت کی طرف سے دیا گیا تمغہ امتیاز شہدائے وطن کے نام کردیا

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حکومت کی جانب سے دیا گیا تمغہ امتیاز شہدائے وطن کے نام کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، یہ صرف شاہد آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا فخر ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سب آپ کی محبت، دعاؤں اور سپورٹ کا نتیجہ ہے جس نے مجھے اس مقام تک پہنچایا۔ یہ ایوارڈ ان شہدا کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو قومی اعزازات سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ان شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر کھیل کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کو ہلالِ امتیاز عطا کیا گیا، جبکہ معروف کوہ پیما شہروز کاشف کے لیے دیا گیا ہلالِ امتیاز ان کی والدہ نے وصول کیا۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز خود کش حملہ آور کو روکتے ہوئے شہید ہونے والے لیاقت علی کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا، اور یہ اعزاز ان کی والدہ نے ایوان صدر نے وصول کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp