کراچی ایک بار پھر 23 مئی کو لائف بوائے ون رن انٹرنیشنل ہاف میراتھن کی میزبانی کے لیے تیار

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ایک بار پھر 23 مئی کو لائف بوائے ون رن انٹرنیشنل ہاف میراتھن کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جہاں 1500 سے زیادہ رنرز کی شرکت متوقع ہے۔

یہ ایونٹ مقامی سطح پر ’اسپورٹس اِن پاکستان‘ کے زیر اہتمام اور لائف بوائے کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جسے شہر کے بڑے رننگ ایونٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔

میراتھن میں مختلف عمر اور صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے 4 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، جن میں ایک کلومیٹر، 5 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور 21.1 کلومیٹر ہاف میراتھن شامل ہیں۔

ریس عبدالستار ایدھی روڈ سی ویو پر واقع ایمار اوشن فرنٹ، ڈی ایچ اے فیز 8 سے شروع ہو کر وہیں اختتام پذیر ہوگی۔

لائف بوائے ون رن ایونٹ خاندانوں، دوستوں اور فٹنس سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور عالمی رننگ کمیونٹی کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرے گا۔

منتظمین کے مطابق لائف بوائے اس ایونٹ کے ذریعے صحت و صفائی کے ساتھ ساتھ فٹنس اور مجموعی صحت کے فروغ کو بھی قومی سطح پر اجاگر کر رہا ہے۔

دوسری جانب اسی روز روس، چین، سعودی عرب، برازیل، بھارت، متحدہ عرب امارات، قطر، وینزویلا، سربیا، تنزانیہ، ملائیشیا، تھائی لینڈ سمیت مختلف ممالک میں 2 لاکھ 45 ہزار سے زیادہ رنرز اپنے اپنے ملکوں میں ایونٹ میں حصہ لیں گے، جس سے یہ ایک عالمی سطح کا رننگ فیسٹیول بن جائے گا۔

کراچی میں ایونٹ کے منتظم شعیب نظامی نے کہا کہ شہر میں رننگ کلچر تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور ہر سال مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں شریک ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی نہ صرف اپنی خوراک بلکہ صحت مند اور متحرک طرزِ زندگی کی وجہ سے بھی پہچانا جانا چاہیے، اور یہ ایونٹ دنیا کے سامنے شہر کا مثبت اور متحرک چہرہ اجاگر کرنے کا ایک اور موقع ہے۔

ون رن ایک سالانہ بین الاقوامی ہاف میراتھن ہے جو دنیا کے مختلف ممالک میں بیک وقت منعقد کی جاتی ہے، جس کا مقصد عالمی یکجہتی، صحت مند سرگرمیوں اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز