قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کے درمیان شدید تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب رکنِ اسمبلی اقبال آفریدی نے ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً کورم کی نشاندہی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے دوگروپوں کے درمیان ہنگامہ آرائی،گالم گلوچ،ہاتھاپائی، وجہ کیا بنی؟
اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کیے جانے پر ڈپٹی اسپیکر نے گنتی کا حکم دیا اور مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا۔ اجلاس کی غیر متوقع معطلی پر پی ٹی آئی کے دیگر اراکین، بالخصوص جنید اکبر، شدید برہم ہو گئے اور انہوں نے اپنی ہی پارٹی کے ساتھی اقبال آفریدی پر غصے کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اور اقبال آفریدی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، پی ٹی آئی اراکین نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، اقبال آفریدی اور جنید اکبر نے ایک دوسرے کا گریبان پکڑا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اندرونی گروپنگ، سہیل آفریدی کے خلاف کون سازش کررہا ہے؟
جنید اکبر کو ارکان ایک طرف پکڑ کر لے گئے، اقبال آفریدی کو دوسرے ارکان نے پکڑ لیا۔
پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اور ایوان میں پیش آنے والے اس ناخوشگوار واقعے نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔












