اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے دوگروپوں کے درمیان ہنگامہ آرائی،گالم گلوچ،ہاتھاپائی، وجہ کیا بنی؟

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے دو گروپوں کے درمیان ہنگامی آرائی ہوئی ہے، اراکین پارلیمنٹ آپس میں لڑ پڑے، نوبت گالم گلوچ اورہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔

جمعہ کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں اس وقت ہنگامی آرائی شروع ہوگئی جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز(پی ٹی آئی پی) کے اراکین اسمبلی کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی، سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، نوبت گالم گلوچ اور ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے  پی ٹی آئی پی کے شمالی وزیرستان سے کامیاب رکن اسمبلی اقبال وزیرپرالزام لگایا گیا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔

اقبال وزیر کے اسمبلی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے پر پی ٹی آئی کے دیگراراکین اسمبلی سیخ پا ہو گئے اوراقبال وزیر کودھکےمارکراسمبلی سے باہرنکالنے کی کوشش کی۔

اس دوران جب نوبت گالم گلوچ اورہاتھا پائی تک پہنچ گئی تواسپیکراسمبلی نے کہا کہ اگراقبال وزیرنے اپنے الفاظ واپس نہ لیے تواس کی اسمبلی رکنیت منسوخ کردی جائے گی۔

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ اقبال وزیر نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین آمیزالفاظ کہے ہیں، انہوں نے اسپیکراسمبلی سے مطالبہ کیا کہ اقبال وزیرکی رکنیت فوری معطل کی جائے اورانہیں اس وقت تک اسمبلی میں آنے کی اجازت نہ دی جائے جب تک وہ اپنے الفاظ واپس نہیں لے لیتے اورایوان سے معافی نہیں مانگ لیتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘