لیبیا کشتی حادثہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث باپ بیٹے کو 44 سال قید کی سزا

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوجرانوالہ میں قائم ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نے انسانی اسمگلنگ کیس میں نامزد 2 ملزمان کو 22، 22 سال قید اور 14، 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

پروسیکیوشن کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث باپ بیٹے نے 2 بھائیوں کو اٹلی بھجوانے کے عوض 62 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار، 30 سے زائد خواتین بازیاب

تاہم انہیں اٹلی تک پہنچانے کا غیرقانونی طریقہ اپنایا گیا اور دونوں بھائی لیبیا کے قریب کشتی الٹنے کے افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

یہ واقعہ جون 2023 میں پیش آیا تھا، جس کے بعد متاثرہ خاندان نے ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

مزید پڑھیں: بیرون ملک پرکشش نوکریوں کا جھانسا دیکر بلیک میل کرنے والا گروہ کیسے بے نقاب ہوا؟

واضح رہے کہ 5 فروری 2023 کو لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 16 پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘