کیا ہانیہ عامر جنریشن زی کی بابرہ شریف ہیں؟

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے کہا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کو ’جنریشن زی کی بابرہ شریف‘ کہا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ہانیہ عامر کی منیٰ سے تصاویر وائرل، مداحوں کی دعائیں اور تنقید کا سامنا

یہ بات انہوں نے اپنے پوڈکاسٹ میں سینئر اداکار غلام محی الدین کے ساتھ گفتگو کے دوران کہی۔ پروگرام میں جب غلام محی الدین نے اپنی مشہور فلم ’میرا نام ہے محبت‘ کے ری میک سے متعلق بات کی اور بابرہ شریف جیسی اداکارہ کی خواہش ظاہر کی تو احمد علی بٹ نے کہا کہ آج کے دور میں ایسی شخصیت ہانیہ عامر ہیں۔

ان کے مطابق ہانیہ عامر کا انداز، معصومیت اور خوش مزاج شخصیت انہیں بابرہ شریف کی یاد دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنریشن زی فیس رکھتی ہیں اور ان میں وہی دلکشی اور توانائی موجود ہے جو ماضی کی مقبول اداکارہ بابرہ شریف میں نظر آتی تھی۔

مزید پڑھیں: دوست کی شادی میں ہانیہ عامر کا ڈانس، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

اس موقع پر غلام محی الدین نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر میں بابرہ شریف جیسا تاثر اور باڈی لینگویج پائی جاتی ہے۔

یہ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہے اور مداح اس موازنہ پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں