1800 سے زیادہ علما عازمین حج کی رہنمائی پر مامور، ڈیجیٹل اور فیلڈ سسٹم بھی فعال

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے اعلان کیا ہے کہ حج 1447 ہجری کے موقع پر عازمینِ حج کو مذہبی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے الیکٹرانک، ٹیلیفون اور فیلڈ چینلز کے ذریعے 24 گھنٹے خدمات جاری ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ نظام 20 ذوالقعدہ سے 20 ذوالحجہ تک فعال رہے گا، جس کے تحت وزارت کا ٹول فری خود کار ہاٹ لائن نمبر (8002451000) 200 علما اور 120 مترجمین پر مشتمل ٹیم کے ذریعے 14 زبانوں میں رہنمائی فراہم کررہا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایک انٹرایکٹو ویڈیو کال سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے، جو آئی پیڈز کے ذریعے 40 سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ہے۔

یہ سہولت مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور فضائی، زمینی اور بحری تمام داخلی راستوں پر فراہم کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے عازمین براہ راست علما سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل سہولیات کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 1822 علما کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے، جن میں مساجد، داخلی راستے اور اہم حج روٹس شامل ہیں۔

یہ علما روزانہ لیکچرز، مسلسل رہنمائی اور انٹرایکٹو دروس کے ذریعے عازمین کو قرآن و سنت کی روشنی میں مناسکِ حج کی ادائیگی میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ