افراد باہم معذوری کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میساچوسٹس میں مئی کا مہینہ معذور بچوں کی بروقت امداد اور مداخلت (Early Intervention) کے نام سے منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں حال ہی میں 2 اہم کانفرنسز منعقد ہوئیں؛ پہلی پرکنز اسکول فار دی بلائنڈ میں بعنوان “ارلی کنکشنز” اور دوسری “میساچوسٹس ارلی انٹروینشن کنسورشیم”۔

فیڈریشن فار چلڈرن ود اسپیشل نیڈز نے ان دونوں کانفرنسز میں شرکت کی اور شرکاء کو قیمتی وسائل فراہم کیے۔

یہ فیڈریشن تقریباً 50 سال قبل قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد افراد باہم معذور کے حقوق کا تحفظ کرنا اور انہیں قانون کے مطابق مفت اور موزوں سرکاری تعلیم (FAPE) کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

ڈائریکٹر فیملی اینڈ یوتھ انگیجمنٹ پیٹ کیمرون نے بتایا کہ FCSN امریکا کا سب سے پہلا اور بڑا “پیرنٹ ٹریننگ اینڈ انفارمیشن سینٹر” ہے۔ قانون کے مطابق ہر ریاست میں ایسے کم از کم ایک مرکز کا ہونا لازمی ہے، تاکہ خصوصی ضروریات والے بچوں کے والدین اور خاندانوں کو صحیح رہنمائی اور مدد مل سکے۔

کوآرڈینیٹر فیمیلی انگیجمنٹ سارہ فورسٹر نے “پیرنٹ ٹو پیرنٹ” پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا کہ یہ ایک منفرد پروگرام ہے جہاں پیچیدہ طبی مسائل اور معذوری کے شکار بچوں کے والدین ایک دوسرے سے جڑتے ہیں اور ایک دوسرے کو جذباتی سہارا دیتے ہیں۔ اس پروگرام میں مختلف زبانیں بولنے والے رضاکار والدین موجود ہیں، لوگ ترجمان کے ذریعے بھی ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ارلی چائلڈ ہڈ انفارمیشن اسپیشلسٹ کیرن لوپیز کے مطابق ان کا شعبہ پیدائش سے لے کر 6 سال تک کے ان بچوں کے لیے کام کرتا ہے جو نشوونما میں تاخیر کا شکار ہوں۔ وہ والدین کو ریاست میں دستیاب وسائل اور ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔ ان کے پاس ایک Multicultural  ٹیم موجود ہے جو خاص طور پر ان تارکینِ وطن خاندانوں کی مدد کرتی ہے جو امریکا کے نظام سے ناواقف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مومنہ اقبال کیس میں پیشرفت، تفتیش مکمل، ثاقب چدھڑ کے خلاف رپورٹ عدالت میں پیش

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، رانا ثناء اللہ

شوہر کی دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی کا دھاوا، تقریب منسوخ اور شوہر پولیس کے حوالے

بدخشاں میں طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کی ہلاکت، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان؟

بے بی پاؤڈر سے کینسر : جانسن اینڈ جانسن نے  76 ہزار مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے  5.5 ارب ڈالر  ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر سب سے آگے، چیف الیکشن کمشنر نے پہلا مرحلہ شفاف قرار دے دیا

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی