رانا مشہود کی یونیسکو ڈائریکٹر سے ملاقات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے یونیسکو کے ڈائریکٹر فواد پاشایف سے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فواد پاشایف ڈائریکٹر یونیسکو اور عائشہ نثار پروگرام اسسٹنٹ (یوتھ) پر مشتمل وفد کو وزیراعظم آفس میں خوش آمدید کہا گیا۔

حکومت کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا عزم

چیئرمین رانا مشہود احمد نے کہاکہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کا ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کو یونیسکو کے ساتھ تعاون کے لیے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جائے۔

رانا مشہود احمد نے کہاکہ اسکل ڈویلپمنٹ اور تکنیکی تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروباری مواقع بڑھانے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

یونیسکو کی ترجیحات اور رائے

یونیسکو کے ڈائریکٹر فواد پاشایف نے کہاکہ نوجوانوں کی ترقی یونیسکو کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل یوتھ ہب شراکت داری کے لیے ایک مؤثر اور جدید پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی شاندار تاریخ اور ثقافتی ورثے کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں مزید مقامات کو یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹس قرار دیا جا سکتا ہے۔

فنی تعلیم سے تعلیمی خلا پر قابو ممکن

یونیسکو ڈائریکٹر نے کہاکہ تمام بچوں کو روایتی تعلیم میں شامل کرنا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا، تاہم فنی و تکنیکی تربیت کے ذریعے تعلیمی خلا کو پُر کیا جا سکتا ہے۔

رانا مشہود احمد نے کہاکہ حکومت نوجوانوں کی ترقی کے لیے یونیسکو کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط اور یقینی بنانا چاہتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

جالندھر: بھارتی فوج کے جبر کے خلاف احتجاج، مقامی آبادی کا سخت ردعمل

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا لائسنسنگ نظام مکمل طور پر پیپر لیس ہوگیا، شہریوں کو بڑی سہولت فراہم

ویڈیو

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟