اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات میں پاک سعودی برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پرعزم، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پرعزم، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات

ملاقات میں حالیہ علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘