سلہٹ ٹیسٹ میں چوتھے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 437 کے ہدف کے تعاقب میں 316 رنز بنا لیے

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سلہٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام تک پاکستان نے بنگلہ دیش کے 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے۔

پاکستانی ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پہلی وکٹ 27 رنز پر گری جب عبداللّٰہ فضل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اذان اویس بھی 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 41 رنز ہوگیا۔

ابتدائی 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ شراکت قائم کی اور اسکور کو 133 تک پہنچایا۔

بابر اعظم 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل صرف 6 رنز بنا سکے۔

پاکستان کا مجموعہ 162 رنز تک پہنچا تو کپتان شان مسعود 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعد ازاں سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور 255 رنز تک پہنچایا۔

محمد رضوان نے اس دوران اپنی نصف سینچری بھی مکمل کی، ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن میراز کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

یاد رہے کہ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز پر آؤٹ ہوگیا تھا۔ میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز بنا سکی تھی جبکہ دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 390 رنز اسکور کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘