پنجاب بھر میں ایئر بیسز سمیت تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح میں دفعہ 144 کا نفاذ

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فضائیہ کی تمام ایئر بیسز اور کمرشل ہوائی اڈوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

یہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ اور فلائٹ آپریشنز کی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبائی سیکریٹری داخلہ نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت یہ پابندیاں عائد کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے تمام ہوائی اڈے مکمل فعال ہیں، ایئرپورٹس اتھارٹی

جن کا اطلاق صوبے بھر میں تمام پاکستان ایئر فورس کے ائیر بیسز اور کمرشل ہوائی اڈوں کے اطراف 13 کلومیٹر کے دائرے میں ہوگا۔

حکم نامے کے مطابق مذکورہ علاقوں میں کبوتر بازی، لیزر لائٹس کے استعمال اور صدقے کے گوشت یا آلائشیں پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں نئے تعمیراتی منصوبے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے سے مشروط

ان سرگرمیوں کو فلائٹ آپریشنز کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے، کیونکہ پرندے اور دیگر عوامل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندیاں 30 روز تک نافذ العمل رہیں گی، اس کے علاوہ صوبے بھر میں قائم تمام کمرشل ہوائی اڈوں کے اطراف بھی یہی قوانین لاگو ہوں گے۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ ائیرپورٹس اور ایئر بیسز کے گرد صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیشی: 15 اعلیٰ افسران کی تقرریاں متنازع، سول انتظامیہ میں بے یقینی

ایران معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

انا کی میت، غیرت کا کفن اور برباد ہوتی زندگیاں  !

کنزہ ہاشمی کے ساتھ سیلفی کے لیے آئے مداح کو علی رضا نے کیوں پیچھے ہٹایا؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ترک صدر اردوان اور امریکی صدر ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران جنگ بندی اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟