تلویندر کے ساتھ پرفارمنس پر پاکستانی گلوکار حسن رحیم نے خاموشی توڑ دی

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی پاپ گلوکار حسن رحیم نے کہا ہے کہ موسیقی اور فن کو سرحدوں کی قید سے آزاد ہونا چاہیے، اور فنکاروں کے درمیان تعاون آج کے دور میں پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں حسن رحیم نے بتایا کہ 10 مئی کو ٹورنٹو میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران بھارتی گلوکار تلویندر ان کے ساتھ اسٹیج پر آئے اور پہلی بار ان کے مشترکہ گانے ‘Wishes’ کو لائیو پرفارم کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BBC Asian Network (@bbcasiannetwork)

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ اپنے بھائی تلویندر سے بار بار گلے ملنے سے خود کو روک نہیں سکے۔ ان کے مطابق ’آخرکار موسیقی اور فن ہی جیتتے ہیں‘۔

رحیم نے بتایا کہ دونوں نے تین گانوں پر ساتھ کام کیا ہے اور انہیں تلویندر کی بے باکی اور منفرد انداز بہت پسند آیا۔ ان کے مطابق انہوں نے اس پرفارمنس کو سادہ رکھنے کی کوشش کی تھی تاہم جیسے ہی تلویندر اسٹیج پر آئے، حاضرین کا جوش و خروش غیر معمولی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ مہدی حسن جیسی آواز کہاں سے لائیں گے‘

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار گانا پرفارم کیا، پھر سامعین کے اصرار پر دوسری بار بھی گایا۔ جب تیسری بار کی فرمائش ہوئی تو رحیم نے کہا کہ وہ اپنے مہمان کو مزید تھکانا نہیں چاہتے تھے لیکن تلویندر نے خود ہی اصرار کیا کہ وہ دوبارہ پرفارم کریں۔

جب ہارون رشید نے پوچھا کہ کیا انہیں اندازہ تھا کہ ان کے اس کولیبریشن کا کتنا اثر ہوگا تو انہوں نے کہا کہ جی ہاں، انہیں مکمل اندازہ تھا۔ انہوں نے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ فن کو سرحدوں سے آزاد ہونا چاہیے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے 2025 میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ تفصیلات جاری

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حسن رحیم نے کہا کہ اگر کسی فنکار کا انداز، توانائی اور موسیقی پسند ہو تو رابطہ کرنا اور تعاون کی پیشکش کرنا ایک سادہ عمل ہے، تاہم لوگ اسے غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے کنسرٹس میں دوستوں کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کو خوش آئند سمجھتے ہیں کیونکہ وہ بچپن میں ایسے لمحات دیکھ کر بہت متاثر ہوتے تھے جب اسٹیج پر اچانک مہمان فنکار آتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گلوکارہ کی پاکستانی ہٹ گانے ’میری زندگی ہے تو‘ پر پرفارمنس پر وائرل

حسن رحیم کے مطابق ان کے والدین نے انہیں سکھایا ہے کہ زندگی کے تمام لمحات عارضی ہوتے ہیں اس لیے انہیں دوستوں اور قریبی لوگوں کے ساتھ بانٹنا چاہیے۔

واضح رہے کہ تلوندر نے ٹورنٹو میں منعقدہ کنسرٹ میں حسن رحیم کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کیا۔ دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ گاتے، ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور غیر رسمی انداز میں پرفارمنس کرتے دیکھا گیا، جس کے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

بعد ازاں تلوندر نے انسٹاگرام پر کنسرٹ کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹورنٹو میں خواب پورا ہوا۔ ان پوسٹس کے بعد بھارتیوں  نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب