پاکستان سے حج پروازوں کی روانگی کا آخری دن، 3ہزار 296 عازمینِ سعودی عرب روانہ ہوں گے

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سے حج پروازوں کی روانگی کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور آج مختلف شہروں سے فلائٹ آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق آج مختلف شہروں سے روانہ ہونے والی 12 خصوصی پروازوں کے ذریعے مزید 3 ہزار 296 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

 اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور سے آخری حج پرواز پی کے 741 رات ساڑھے دس بجے 290 عازمین کو لے کر روانہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 1800 سے زیادہ علما عازمین حج کی رہنمائی پر مامور، ڈیجیٹل اور فیلڈ سسٹم بھی فعال

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ رات تک 1 لاکھ 14 ہزار 78 پاکستانی عازمینِ حج سرکاری اسکیم کے تحت حجازِ مقدس پہنچ چکے ہیں۔ ان کے علاوہ 44 ہزار 146 پرائیویٹ عازمینِ حج بھی پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں اور مناسکِ حج کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ مدینہ منورہ پہنچنے والے زائرین کی مکہ مکرمہ منتقلی کا عمل بھی اب اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں موجود آخری 457 عازمین کا قافلہ بھی آج مکہ مکرمہ پہنچ جائے گا، جس کے بعد تمام سرکاری حجاج مکہ مکرمہ میں یکجا ہوجائیں گے۔

عازمینِ حج کی مناسک کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی کا شیڈول بھی باقاعدہ طور پر طے کر لیا گیا ہے۔ اس طے شدہ شیڈول کے مطابق جدہ سے حج پروازوں کی واپسی کا باقاعدہ آغاز 31 مئی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ: ’حرا کلچرل ڈسٹرکٹ‘ میں زائرین اور عازمین حج کا تانتا، تاریخِ اسلام سے آگاہی کے لیے خصوصی دورے

سعودی عرب میں عازمین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی سخت نگرانی کے لیے وزارت کی مانیٹرنگ ٹیمیں مکہ اور مدینہ میں پوری طرح متحرک ہیں۔

ان ٹیموں نے نجی ٹور آپریٹرز کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اب تک 4 ہزار 913 پرائیویٹ عازمینِ حج کے انٹرویو مکمل کر لیے ہیں۔ اس مانیٹرنگ کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کسی بھی حاجی کو پیکیج کے برعکس کم سہولیات نہ ملیں۔

دورانِ حج عازمین کی جانب سے حج اخراجات کی زائد وصولی اور طے شدہ سہولیات فراہم نہ کرنے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ان شکایات پر وزارتِ مذہبی امور کی ٹیموں نے فوری اور سخت ایکشن لیتے ہوئے نجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 2026 شروع، 55 ہزار سے زائد عازمین کے لیے خصوصی پروازیں

اس ایکشن کے نتیجے میں اب تک عازمینِ حج کو 73 ہزار 255 سعودی ریال کی رقم واپس کروائی جاچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ