عیدالاضحیٰ : خیبرپختونخوا حکومت نے 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں 4 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 مئی سے 29 مئی تک تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

ہفتے کے روز جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور وہ کاروباری مراکز جو سرکاری تعطیلات پر بند رہتے ہیں، مکمل طور پر بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

اس سے ایک روز قبل سندھ حکومت بھی عیدالاضحیٰ کے لیے 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے عید کے موقع پر صرف 4 روزہ تعطیلات، 26 سے 28 مئی تک، کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے عید الاضحیٰ: بینکوں میں چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی؟

اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالحج 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان نے 21 مئی کو خبردار کیا تھا کہ عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے، جبکہ کئی خطوں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ بڑھ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp