عیدالاضحیٰ: پنجاب میں بھی 4 روزہ عام تعطیلات کا اعلان

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں 4 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 مئی سے 29 مئی تک تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر متعلقہ ادارے بند رہیں گے۔

پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں 4 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے عیدالاضحیٰ : خیبرپختونخوا حکومت نے 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 26 مئی سے 29 مئی تک عام تعطیل ہوگی، جس کے دوران سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور عید کی تیاریاں مکمل کرنے کے لیے تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت عیدالاضحیٰ کے لیے 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کر چکی تھی، تاہم پنجاب حکومت نے ایک اضافی چھٹی دیتے ہوئے تعطیلات کو چار روز تک بڑھا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp