کرن جوہر نے بالی ووڈ کے بڑے ستاروں کو ان فالو کر دیا، وجہ کیا ہے؟

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم ساز اور ہدایتکار کرن جوہر نے انسٹاگرام پر اپنی فالوونگ لسٹ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے بالی ووڈ کی متعدد معروف شخصیات کو ان فالو کر دیا ہے۔

ان شخصیات میں شاہ رخ خان، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، کارتک آریان، اننیا پانڈے، ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا اور ڈیزائنر منیش ملہوترا سمیت کئی قریبی نام شامل ہیں۔ اس اچانک تبدیلی کے بعد ان کی فالوونگ لسٹ کم ہو کر صرف 74 اکاؤنٹس تک محدود رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر یوٹیوبر کیری مناٹی کو عدالت لے گئے، وجہ کیا بنی؟

تاہم کرن جوہر نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کسی تنازع یا ذاتی رنجش کا نتیجہ نہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی اور وقت کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ ان کے اس فیصلے کو غیر ضروری طور پر بڑا ایشو نہ بنایا جائے اور اسے “کلک بیٹ” خبروں کی شکل نہ دی جائے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ قدم ممکنہ طور پر ایک سوشل میڈیا حکمتِ عملی کا حصہ ہے اور اس کے پیچھے کسی قسم کی ذاتی ناراضی شامل نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں