سعد رفیق کا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی سے حصہ دینے کا مطالبہ

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعید رفیق نے آزاد کشمیراور گلت بلتستان کو قومی مالیاتی کمیشن (ایف ایف سی) میں حصہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سعد رفیق نے اسکردو کے علاقے گمبہ میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کراچی، پشاور اور لاہور کے حالات کا موازنہ کر کے خود ہی فیصلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی و عسکری قیادت نے متحد ہوکر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، سعد رفیق

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے کسی بھی شہر میں چلے جائیں، وہاں مسلم لیگ (ن) کے دور کی واضح ترقی اور تبدیلی نظر آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے پاکستان میں جدید انفراسٹرکچر کی مضبوط بنیاد رکھی اور اگر ان کی حکومتیں بار بار نہ گرائی جاتیں تو یہ ملک بہت پہلے ہی ترقی کی بلندیوں کو چھو چکا ہوتا۔

اپنی جماعت کی ماضی کی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ان کا جائز حصہ ملنا چاہیے، تاکہ انہیں وفاق سے فنڈز مانگنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

سعد رفیق نے صوبائی فنڈز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اب وفاق سے زیادہ فنڈز صوبوں کے پاس موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود کراچی بدقسمتی سے گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے اور وہاں عوام کا کوئی داد رسی کرنے والا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی کسی کو مائنس نہیں کر سکتا، سیاسی جماعتیں حقیقت ہوتی ہیں، خواجہ سعد رفیق

 سیاسی ماحول پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں مکمل جمہوری آزادیوں کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جلسے جلوس کرنے کی یکساں اجازت ہونی چاہیے۔

اسکردو میں بجلی کے بدترین بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ یہاں 22 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سن کر انہیں دلی تکلیف ہوئی ہے، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے اس علاقے کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر انرجی پروجیکٹ کا تحفہ دیا ہے جو جلد اندھیرے دور کرے گا

بین الاقوامی امور پر اپنا اصولی موقف بیان کرتے ہوئے انہوں نے واضح الفاظ میں اعلان کیا کہ وہ کسی بھی ابراہیمی معاہدے کو تسلیم

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ کی دنیا کا سنہری باب بند، پاکستان کے خلاف 365 رنز کی اننگز کھیلنے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں شامل پولیس گاڑی حادثے کا شکار، ایک اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، بلوں میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر

ٹروتھ سوشل کا نیا فیچر: بینکوں اور ٹریڈنگ کمپنیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس پہلے ملیں گی

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون