سیاسی و عسکری قیادت نے متحد ہوکر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، سعد رفیق

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر اگرچہ مختلف نام موجود ہیں، تاہم سب ایک ہی سوچ کے تحت متحد ہو کرکام کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کے قیام کے وقت انہیں بعض تحفظات لاحق تھے، اسی وجہ سے وہ کابینہ کا حصہ نہیں بنے، تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی شب و روز محنت قابل تعریف ہے۔

ان کے بقول موجودہ حالات میں حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک صفحے پر ہیں اور سیاسی و عسکری قیادت نے مشترکہ حکمت عملی سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اگرچہ بعد ازاں آئی ایم ایف پروگرام، مہنگائی اور سیلاب جیسے چیلنجز کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی، تاہم پاکستان کی مسلح افواج اور فضائیہ نے مؤثر جواب دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر ابھر رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ شہباز شریف سمیت دیگر قیادت بین الاقوامی تنازعات کے حل میں فعال کردار ادا کرے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے کہاکہ وہ بھی پاکستان کی تعریف کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری مظالم نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور یہ صورتحال ایک نئے عالمی نظام کی تشکیل کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ چین اور روس جیسی بڑی طاقتیں بھی اس عمل کا حصہ ہیں، توقع ہے کہ خطے میں امن قائم ہوگا جبکہ مسلم دنیا میں بیداری کی لہر ابھر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ، ایک سیکیورٹی شہید، ایک زخمی

ڈیپ سیک کی نئی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش، مصنوعی ذہانت کی صلاحیت بڑھانے کا منصوبہ

دہشتگرد عناصر کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا : سرفراز بگٹی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، عسکری اعزاز سے نواز دیا گیا

پاکستان کا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی مضبوط حمایت کا اعادہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم