وسیم اکرم کی 60ویں سالگرہ، اکاؤنٹ بلاک ہونے پر شنیرا اکرم کا بھارتی مداحوں کے نام خصوصی پیغام

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شنیرا اکرم نے اپنے شوہر اور سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے بھارت کے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ تمام افراد جو آج وسیم اکرم کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینا چاہتے ہیں لیکن ان کا اکاؤنٹ بلاک ہونے کے باعث ایسا نہیں کر پا رہے ان کی جانب سے یہ پیغام شیئر کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے لوگوں کی محبت، حمایت اور نیک خواہشات ان کے لیے بے حد اہمیت رکھتی ہیں۔ وسیم نے بھارت میں اپنے طویل کیریئر کے دوران میدان کے اندر اور باہر گزرے ہوئے یادگار لمحات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا ہے۔

انہوں نے بھارت میں ملنے والی مہمان نوازی، عزت اور محبت کو کبھی فراموش نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت اور اس کے عوام ان کے دل میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حج تھا یا پکنک؟ شدید تنقید کے بعد وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم نے خاموشی توڑ دی

مزید کہا گیا ہے کہ وہ برسوں سے ملنے والی محبت اور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ اس پیغام کے اختتام پر تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے کہ انہوں نے اس اہم موقع پر انہیں یاد رکھا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب