امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ہائی سکول کی گریجویشن تقریب کے بعد پارکنگ ایریا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں.
چینی خبر رساں ادارے شنہوا نے مقامی پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول میں گریجویشن کی تقریب اختتام پذیر ہوئی تھی اور لوگ پارکنگ کی طرف جارہے تھے کہ اچانک نامعلوم سمت سے فائرنگ شروع کردی گئی جس کی زد میں آ کر 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دیگر تین زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فائرنگ، 2 فائر فائٹرز ہلاک، حملہ آور مردہ حالت میں ملا
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاکہ فائرنگ کے اسباب اور ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، ملوک صورتحال کے پیش نظر علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
واقعے کے بعد مقامی شہریوں اور طلبا کے خاندانوں میں گہری تشویش اور خوف و ہراس پھیل گیا ہے کیونکہ تعلیمی اداروں اور ان کی تقاریب میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات نے امریکی معاشرے میں سیکیورٹی کے حوالے سے ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فائرنگ کا واقعہ، فرار ہونیوالا مطلوب شخص ہلاک
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ ایسے لرزہ خیز واقعات کا سدباب ممکن بنایا جا سکے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے کیونکہ پبلک مقامات اور تعلیمی تقریبات میں ایسے پرتشدد واقعات کا رونما ہونا امن و امان کی صورتحال کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
پولیس حکام نے عینی شاہدین سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس واقعے کے حوالے سے کوئی بھی معلومات یا ویڈیو فوٹیج موجود ہو تو وہ فوری طور پر تفتیشی ٹیم سے شیئر کریں تاکہ تحقیقات کو جلد از جلد کسی منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے اور ملوث مجرمان کو سخت ترین سزا دلائی جا سکے ملوک واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ اصل حقائق کا مکمل تعین کیا جاسکے۔














