افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی بڑھتی سرگرمیوں پر عالمی تشویش، خطے کے امن کو خطرہ قرار

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (سی ایس ٹی او) نے افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی بڑھتی موجودگی اور سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ صورتحال پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

سی ایس ٹی او کے سیکریٹری جنرل تالاتبیک ماسادیکوف کے مطابق افغانستان میں بدامنی اور بین الاقوامی دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جن کے اثرات یورپ اور ایشیا کی سلامتی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ایس ٹی او کے سربراہانِ افواج کمیٹی کے چیئرمین آندرے سیردیوکوف بھی افغانستان میں سرگرم دہشتگرد گروہوں کے خطرات سے خبردار کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق ان گروہوں کی موجودگی پڑوسی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ روسی سلامتی کونسل کے حکام کے مطابق افغانستان میں 18 سے 23 ہزار تک جنگجو مختلف دہشتگرد تنظیموں سے وابستہ ہیں۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان رجیم کے ’اصول‘: حصول تعلیم مرد و عورت دونوں پر فرض پھر لاکھوں لڑکیاں علم سے محروم کیوں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود شدت پسند گروہوں کی سرگرمیاں علاقائی سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں، جبکہ عالمی برادری کو دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات پر توجہ دینا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘