جوڈیشل کمیشن اجلاس 11 جون کو طلب، ججز تعیناتی رولز کی منظوری متوقع

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 11 جون کو طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف پانچوں شکایات کی تفصیلات جاری

اس حوالے سے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 5 رکنی رولز میکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے رولز کی تیاری کے لیے اپنی تجاویز مکمل کر لی ہیں۔

مجوزہ رولز میں ججز کے امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل کا بڑا فیصلہ، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پی ٹی آئی کی شکایت خارج

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رولز کی منظوری کے بعد ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp