سپریم جوڈیشل کونسل کا بڑا فیصلہ، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پی ٹی آئی کی شکایت خارج

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دائر کردہ شکایت کو باقاعدہ طور پر خارج کر دیا ہے۔ کونسل نے اپنے اس فیصلے سے شکایت کنندہ اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے اہم اجلاس میں اس شکایت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ شکایت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے بطور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے، اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم کو مشاورت کے لیے خط

درخواست میں عمر ایوب نے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عام انتخابات 2024 میں ’مبینہ منظم دھاندلی‘ کی گئی، لہٰذا اس بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف آئینی و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تاہم کونسل نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد پی ٹی آئی کی اس درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے درمیان تناؤ کی تاریخ کافی پرانی ہے۔ فروری 2024 کے عام انتخابات سے قبل ہی، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کے شدید الزامات عائد کیے تھے، جن میں پارٹی کا انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لینا اور پارٹی رہنماؤں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونا شامل تھے۔

چیف الیکشن کمشنر پر پی ٹی آئی کے الزامات

انتخابات کے بعد پی ٹی آئی نے نتائج میں مبینہ تبدیلی اور ’فارم 47‘ کے تنازع کو بنیاد بنا کر الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوالات اٹھائے۔ اسی دوران، عمر ایوب کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل جو اعلیٰ عدلیہ اور بعض آئینی عہدیداروں کے خلاف شکایات کا جائزہ لینے والا واحد مجاز فورم ہے سے رجوع کیا گیا تاکہ چیف الیکشن کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کی جا سکے۔

مزید پڑھیں؍:اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جبکہ وزیر داخلہ کو طلب کرلیا

سپریم جوڈیشل کونسل کا یہ فیصلہ موجودہ سیاسی منظر نامے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ کونسل کے اس اقدام سے یہ واضح ہوتا ہے کہ صرف سیاسی الزامات یا انتخابی تنازعات کی بنیاد پر کسی آئینی سربراہ کو عہدے سے ہٹانا ممکن نہیں جب تک ٹھوس قانونی شواہد موجود نہ ہوں۔

پی ٹی آئی کے لیے قانونی محاذ پر دھچکا

تحریک انصاف طویل عرصے سے سڑکوں اور عدالتوں میں ’انتخابی دھاندلی‘ کا بیانیہ لے کر چل رہی ہے۔ جوڈیشل کونسل کی جانب سے شکایت کا خارج ہونا پی ٹی آئی کے اس قانونی بیانیے کو کمزور کر سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مؤقف کو تقویت

اس فیصلے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے اور الیکشن کمیشن پر قائم ’مبینہ دھاندلی‘ کے دباؤ میں قانونی حد تک کمی آئے گی۔ تاہم، سیاسی میدان میں پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے درمیان محاذ آرائی اب بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 5 روپے 44پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5پیسے مہنگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون