کیا واقعی ہانیہ عامر کی آواز عاصم اظہر کے نئے گانے میں شامل ہے؟ سوشل میڈیا پر سوالات

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکار عاصم اظہر کے نئے ریلیز ہونے والے گانے ’آرزو‘ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس گانے میں اداکارہ ہانیہ عامر کی آواز بھی شامل کی گئی ہے۔

عاصم اظہر کا نیا گانا ’آرزو‘ حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس میں وہ خان، مادھورکسو اور نور کے ساتھ شامل ہیں۔ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے مقبول ہو گیا اور مختلف ٹرینڈز کا حصہ بن گیا۔

گانے کی ایک خاص لائن ’پھر سے بولو‘ نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے جس پر بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ آواز ہانیہ عامر سے مشابہت رکھتی ہے یا ممکنہ طور پر انہی کی ہو سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

عاصم اظہر کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے بعد یہ بحث مزید شدت اختیار کر گئی جہاں صارفین نے مختلف تبصرے کرتے ہوئے اپنی آراء کا اظہار کیا۔ کچھ صارفین نے براہِ راست ہانیہ عامر کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے سوالات اٹھائے۔

تاہم اس حوالے سے نہ تو عاصم اظہر اور نہ ہی ہانیہ عامر کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ موضوع تاحال زیرِ بحث ہے اور مداح مختلف اندازوں اور قیاس آرائیوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘