ایشین گیمز 2026:آمنہ بلوچ کے ہاتھوں بھارتی ریسلر کو شکست، پاکستان کے لیے گولڈ میڈل

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ایشین گیمز 2026 میں پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے خواتین ریسلنگ کے فائنل میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا، جہاں پاکستانی پہلوان آمنہ بلوچ نے بھارتی حریف کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: اعصاب شکن سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کی پاکستان کو شکست

سری لنکا میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ریسلنگ فائنل میں پاکستان کی آمنہ بلوچ نے بہترین تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ریسلر کو واضح برتری کے ساتھ شکست دی۔ مقابلے کے دوران آمنہ بلوچ کی کارکردگی نمایاں رہی جبکہ بھارتی کھلاڑی ان کے سامنے جم کر مقابلہ نہ کر سکیں۔

اس تاریخی کامیابی کے بعد آمنہ بلوچ نے پوڈیم پر پاکستان کا پرچم فخر کے ساتھ بلند کیا، جسے دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھرپور داد دی۔

پاکستانی ریسلر آمنہ بلوچ  کی اس شاندار فتح کے بعد ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی جیت کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک یادگار لمحہ قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار