نئی گج ڈیم پر 62 ارب خرچ، کام 50 فیصد بھی مکمل نہیں، واپڈا کا آئینی عدالت میں اعتراف

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے نئی گج ڈیم تعمیراتی منصوبے میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

دورانِ سماعت واپڈا اور کنٹریکٹر کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کرلیے، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان آئندہ سماعت پر اپنے دلائل پیش کریں گے۔

واپڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نئی گج ڈیم منصوبے کا ابتدائی بجٹ 26 ارب روپے رکھا گیا تھا، تاہم کنٹریکٹر اس رقم کے علاوہ 36 ارب روپے اضافی وصول کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی گج ڈیم کیس: آئینی عدالت کی واپڈا اور کنٹریکٹر کو مذاکرات کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود منصوبے کا 50 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے کنٹریکٹر کو منصوبے کی تکمیل کے لیے ایک ٹائم فریم بھی دیا تھا، لیکن اس کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب کنٹریکٹر کے وکیل مسعود خان نے عدالت کو بتایا کہ 2019 میں سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ منصوبے کا 50 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی واضح طور پر درج ہے کہ منصوبے میں تاخیر کی بنیادی وجہ فنڈز کی عدم فراہمی تھی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے نئی گچ ڈیم منصوبے کی لاگت پر رپورٹ طلب کرلی

ان کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے منصوبے کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کیے، جس کے باعث تعمیراتی کام متاثر ہوا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ گج ڈیم منصوبہ 2011 میں 26 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا، تاہم مالی مشکلات کے باعث منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار رہا۔

کنٹریکٹر کے مطابق 2024 سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث منصوبے پر کام بھی بند ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں کل سے بارشوں، آندھیوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی حیران کن کمی، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید، تحقیقات کا حکم

سزائے موت کالعدم،سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان بری کر دیے

قومی اقتصادی کونسل: وفاق اور صوبوں کے لیے 4,715 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟