پاک چین دوستی ہر آزمائش میں سرخرو رہی، سی پیک ترقی و خوشحالی کی علامت ہے، عطا اللہ تارڑ

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 75 سالہ دوستی کا سفر باہمی اعتماد، تعاون اور آزمودہ شراکت داری کی روشن مثال ہے، جس پر پوری پاکستانی قوم فخر محسوس کرتی ہے۔

سی پیک کی تعمیر، پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل ہونے اور گلوبل گورننس اقدامات سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے لیے انتہائی مسرت کا موقع ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں اور دونوں ممالک کی قیادت اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا حالیہ دورۂ چین دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف جغرافیائی طور پر ہمسایہ ممالک ہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان بھی گہرے اور مضبوط روابط موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے دورۂ پاکستان نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور تعاون کے نئے راستے کھولے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک چین کے ’ایک خطہ، ایک سڑک‘ وژن کا ایک اہم جزو ہے اور یہ منصوبہ پاکستان میں ترقی، خوشحالی اور اقتصادی استحکام کی بنیاد بن رہا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط، میڈیا تعاون، ثقافتی تبادلوں اور مختلف شعبوں میں اشتراک مسلسل فروغ پا رہا ہے، جبکہ وفود کے تبادلے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت میں نوجوان افسر کے طور پر انہیں چین کے کئی دورے کرنے کا موقع ملا، جس سے انہیں چین کی ترقی اور نظم و نسق کو قریب سے دیکھنے کا تجربہ حاصل ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو سمیت مختلف بین الاقوامی ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا اور دونوں ممالک کی دوستی آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں