اسلام آباد ٹریفک پولیس کا لائسنسنگ نظام مکمل طور پر پیپر لیس ہوگیا، شہریوں کو بڑی سہولت فراہم

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں شہریوں کی سہولت اور نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اور بڑا اقدام اٹھا لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے تمام مراحل کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرتے ہوئے نظام کو مکمل طور پر پیپر لیس اور کیش لیس کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اور چیف ٹریفک پولیس افسر محمد سرفراز ورک کی سربراہی میں یہ جدت کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے، نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت اب شہریوں کو لائسنس بنوانے کے لیے اپنے ساتھ کوئی اضافی دستاویزات یا فوٹو کاپیاں لانے کی ضرورت نہیں ہوگی، شہری اب صرف اپنا اصل قومی شناختی کارڈ  ہمراہ لا کر لائسنس حاصل کرسکیں گے۔

مزید برآں فیسوں کی ادائیگی کے مروجہ طریقے کو آسان بناتے ہوئے کیش لیس کردیا گیا ہے، اب درخواست گزار کسی بھی بینکنگ موبائل ایپ یا دیگر متبادل ڈیجیٹل ادائیگی کے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے موقع پر ہی لائسنس فیس ادا کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ٹریفک پولیس چالانوں کی ادائیگی کے نظام کو بھی مکمل طور پر کیش لیس کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی، جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گرفتار

شہریوں کی آسانی کے لیے تمام خدمت مراکز میں خواتین اور سینئر سٹیزنز (بزرگ شہریوں) کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ انہیں بغیر کسی پریشانی کے ترجیحی بنیادوں پر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، شفافیت کو یقینی بنانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ہر خدمت مرکز میں شکایات سیل بھی فعال کردیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری: عوام بھرپور انداز میں ووٹ ڈالیں، چیف الیکشن کمشنر

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو ملے تحائف توشہ خانے میں جمع، تفصیلات جاری

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان