گرفتاری سے بچنے کے لیے نوجوان کھجور کے درخت پر چڑھ گیا، پولیس نے درخت کاٹ کر گرفتار کرلیا

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ غازی خان میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک نوجوان نے پولیس کارروائی کے دوران کھجور کے درخت پر چڑھ کر مزاحمت کی اور کافی دیر تک نیچے اترنے سے انکار کرتا رہا۔

پولیس اہلکار ملزم کو بار بار نیچے اترنے کی وارننگ دیتے رہے لیکن وہ نیچے نہ اترا۔ صورتحال طویل ہونے پر پولیس نے درخت کاٹ کر اسے نیچے اتارا جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے درخت کاٹنے کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے بچایا جانا چاہیے تھا اور ملزم خود ہی بھوک پیاس کے باعث اتر آتا۔

 جبکہ دیگر صارفین نے پولیس کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے ماحولیاتی نقصان کو بھی افسوسناک قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں ہار تسلیم کرے، بلاول بھٹو کو اپنے بیانیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے، مریم نواز

جاپان اور یونیسیف کا پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے طویل شراکت داری جاری رکھنے کا عزم

افغان طالبان کا نیا ہتھکنڈا: کم عمر بچوں کو عسکری مقاصد کے لیے بھرتی کرنے اور انتہا پسندانہ تربیت دینے کا انکشاف

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی