گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے ایک شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین الیکٹرک بسوں میں فراہم کی جانے والی مفت سفری سہولت ختم کی جائے اور کرایہ مقرر کیا جائے۔

شہری کا کہنا ہے کہ مفت سفری سہولت کے باعث بسوں میں غیر ضروری رش بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق بعض افراد اور سکولوں کے بچے بغیر کسی ضرورت کے بھی بسوں میں سفر کرتے ہیں جس سے رش کی صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے۔

شہری نے تجویز دی ہے کہ گرین الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 روپے مقرر کیا جائے تاکہ سفر کا نظام بہتر ہو سکے اور حقیقی مسافروں کو سہولت میسر آئے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے شہری کے اس مطالبے سے اتفاق کیا ہے۔ زونیرہ اختر نامی صارفہ نے کہا کہ شہری نے بالکل درست بات کی ہے۔ ان کے مطابق بدقسمتی سے معاشرے میں اس بات کی آگاہی کم ہے کہ حکومت نے یہ سہولت ضرورت مند افراد کے لیے فراہم کی ہے اس لیے اگر معمولی کرایہ عائد کیا جائے تو بہتر ہوگا، تاہم مفت سروس کے باعث اس کا غیر ضروری اور غلط استعمال بڑھ گیا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے۔

ایک اور صارف نے تجویز دی کہ 20 روپے کرایہ مناسب رہے گا۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سروس کو مفت کر کے ایک اچھا اقدام کیا تاہم مفت ہونے کی وجہ سے غیر ضروری سفر بڑھ گیا ہے اس لیے شہری کا مطالبہ کسی حد تک درست معلوم ہوتا ہے۔

دوسری جانب کئی صارفین نے اس مطالبے سے اختلاف بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سہولت خاص طور پر مزدور طبقے اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کے لیے بڑی مدد ہے اور اس میں کسی بھی قسم کا کرایہ شامل کرنا کم آمدنی والے افراد کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ اس سہولت کو محدود کرنے کے بجائے بہتر انتظام اور نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

امن کا پیغام ایک بار پھر ٹیکسلا سے بلند ہونا چاہیے، جاپانی راہب جونسی تیراساوا

کالعدم بی ایل ایف نے آوران میں خاتون کو اغوا کے بعد قتل کردیا، روبینہ کے والد کا انصاف کا مطالبہ

لاہور سمیت کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سیکیورٹی صورتحال کشیدہ

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں