اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ ذخائر 17.215 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 جون 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17.190 ارب ڈالر سے بڑھ کر 17.215 ارب ڈالر ہو گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 22.67 ارب ڈالر رہے۔ ان میں سے 17.215 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس جبکہ 5.457 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp