بجٹ 27-2026: خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کے لیے ٹیکسز کا خاتمہ، اہم اقدامات تجویز

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی ایک اہم اقدامات تجویز کیے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور آبادی میں اضافے کی موجودہ رفتار تشویش کا باعث ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر خاندانی منصوبہ بندی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مانع حمل اشیا پر تمام ٹیکس ختم

وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے حکومت نے مانع حمل اشیا (کنٹراسیپٹوو) پرعائد تمام ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج جاری،2050 تک پاکستان کی آبادی میں کتنا اضافہ ہو جائے گا؟

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات کو عام شہریوں کے لیے زیادہ آسان اور کم لاگت بنانا ہے، تاکہ آبادی میں تیزی سے اضافے کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

خواتین کی فلاح اور عوامی صحت کے لیے مثبت قدم

واضح رہے کہ سینیٹری مصنوعات اور مانع حمل اشیا پر ٹیکس کے خاتمے سے خواتین کی صحت، تولیدی حقوق اور عوامی صحت کے شعبے میں مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف خواتین کی زندگی کو آسان بنائیں گے بلکہ خاندانی منصوبہ بندی کے قومی اہداف کے حصول میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

بجٹ 27-2026 میں کیے گئے ان اعلانات کو خواتین کی صحت، فلاح و بہبود اور آبادی کے مؤثر انتظام کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘