اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت پر کیے گئے حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب میں کچھ تاخیر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے دنیا کو بڑی مشکل سے بچا لیا

امریکی میڈیا سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دستخط کی تقریب جو ابھی ہونی تھی وہ اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے بیروت پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کارروائی نہیں ہونی چاہیے تھی، خصوصاً ایسے وقت میں جب ایران کے ساتھ امن معاہدے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو رہی ہے اور فریقین ایک معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیل کو اپنے خلاف خطرات سے دفاع کا حق حاصل ہے، تاہم جس حملے کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی، وہ انتہائی معمولی اور غیر اہم نوعیت کا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اس واقعے میں نہ کوئی شخص ہلاک ہوا، نہ زخمی ہوا اور نہ ہی کسی کو کوئی نقصان پہنچا، اس لیے اسے اس اہم سفارتی عمل میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہم ایک ایسے معاہدے کے بہت قریب ہیں جو نہ صرف پورے خطے بلکہ لبنان میں بھی امن کے قیام کا سبب بن سکتا ہے، لہٰذا تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ لبنان میں اسرائیل کی جانب سے مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، تاہم اسی طرح کسی دوسرے فریق، بشمول حزب اللہ کو بھی اسرائیل کے خلاف مزید کارروائیوں سے باز رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور یورپی یونین کا امریکا ایران پیش رفت پر تبادلہ خیال، سفارتکاری کو مسئلے کا حل قرار

امریکی صدر کے مطابق یہ ایک طویل اور خوبصورت امن کے آغاز کا موقع ثابت ہو سکتا ہے، اسے ضائع نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کے پی اور بلوچستان کے تاجروں کی ملاقات، کیا کچھ زیربحث آیا؟

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے وفود میں اہم ملاقات، کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘