اقوامِ متحدہ نے آن لائن ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے پہلی بار لازمی عالمی قواعد منظور کرلیے

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے کام کرنے والے گیگ ورکرز کے لیے پہلی مرتبہ لازمی عالمی روزگار معیارات منظور کر لیے ہیں، جن کا مقصد تنخواہوں، تحفظ، سماجی سہولیات اور کام کے حالات کے لیے کم از کم عالمی معیار مقرر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل اجلاس کے موقعے پر مذاکرہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

آئی ایل او کے اجلاس میں جمعہ کو رائیڈ ہیلنگ، فوڈ ڈلیوری، ای کامرس اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے وابستہ کارکنوں کے حقوق سے متعلق کنونشن کی منظوری دی گئی۔ ووٹنگ کے دوران 406 ارکان نے حمایت، 8 نے مخالفت جبکہ 36 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

منظور شدہ کنونشن کے تحت گیگ ورکرز کو بنیادی مزدور حقوق اور تحفظات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی، جن میں مناسب معاوضہ، کام کی جگہ پر تحفظ اور سماجی تحفظ کی سہولیات شامل ہیں۔ بعض حقوق کا اطلاق کارکن کی قانونی حیثیت کے مطابق ہوگا، یعنی خود روزگار افراد اور باقاعدہ ملازمین کے لیے مختلف شقیں لاگو ہو سکتی ہیں۔

کنونشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اپنے خودکار نظاموں کے اثرات سے متعلق کارکنوں کو آگاہ کریں گے اور اکاؤنٹ معطل یا بند کرنے جیسے اہم فیصلوں میں انسانی مداخلت کو یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی شادی اور خواتین کی خودمختاری سے متعلق طالبان قانون پر اقوام متحدہ کی شدید تنقید

آئی ایل او کے مطابق اس معاہدے سے دنیا بھر میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کام کرنے والے کروڑوں افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایک ایسے شعبے میں کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت ہے جو اب تک محدود ضابطوں کے تحت کام کررہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی