فیکٹ چیک: سی ایم ایچ راولاکوٹ پر دھاوے کی دونوں ویڈیوز کی تصدیق

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران سی ایم ایچ راولاکوٹ سے منسوب ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ویڈیوز کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر نے اسپتال پر دھاوا بولتے ہوئے مریضوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسی دوران زیر علاج ایک زخمی پولیس اہلکار کو بھی مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا۔

ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی حقیقت کے حوالے سے شدید بحث چھڑ گئی۔

ایک طرف ایکشن کمیٹی کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ یہ ویڈیوز راولاکوٹ کی نہیں، اس حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ ویڈیوز اصلی ہے اور ان میں دکھائے گئے واقعات حقیقت پر مبنی ہیں۔

وی نیوز نے اس معاملے پر تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ سی ایم راولاکوٹ پر دھاوا اور زخمی پولیس اہلکار سمیت دیگر مریضوں پر تشدد کی ویڈیوز اصلی ہیں۔

اسپتال میں اہم انتظامی ذمہ داری انجام دینے والے ایک فرد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وی نیوز کو بتایا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ افراد اچانک اسپتال میں داخل ہوئے اور وہاں موجود مریضوں پر حملہ آور ہوگئے۔ ان کے بقول اس دوران کسی کو بھی نہیں بخشا گیا۔

واضح رہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین راولاکوٹ میں دھرنا دیے ہوئے ہیں، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے اب تک کی گئی فائرنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

نتیجہ: وی نیوز کی تحقیق کے مطابق سی ایم ایچ راولاکوٹ پر حملے سے متعلق وائرل ہونے والی دونوں ویڈیوز اصلی ہیں، اور حملہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی جانب سے کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘