ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کل ہوں گے جس کے ساتھ ہی آبنائے ہرمز کھل جائےگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کل ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ سابق صدر باراک حسین اوباما کا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ دراصل ایران کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ایک آسان، خوشگوار اور ہموار راستہ تھا، جس کے نتیجے میں ایران 6 سال قبل ہی ایٹمی ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا اور انہیں بہت پہلے استعمال بھی کر چکا ہوتا۔

مزید پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں میں امریکا ایران معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدہ اس کے بالکل برعکس ہے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کے خلاف ایک مضبوط دیوار ثابت ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ ایران اب نہ صرف جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش نہیں رکھتا بلکہ وہ کسی بھی صورت، چاہے خریداری، تیاری یا کسی اور ذریعے سے ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اس معاہدے پر کل دستخط متوقع ہیں اور معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز تمام ممالک کے لیے کھول دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ موجودہ امریکی تعلقات ماضی کی انتظامیہ کے مقابلے میں مختلف اور بہتر نوعیت کے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوباما انتظامیہ نے ایران کو سینکڑوں ارب ڈالر کی ادائیگیاں کیں، جن میں 1.7 ارب ڈالر نقد رقم بھی شامل تھی، تاہم موجودہ معاہدے کے تحت کسی قسم کی مالی لین دین نہیں ہوگی اور کوئی رقم ایک دوسرے کو منتقل نہیں کی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہاکہ مناسب وقت آنے پر جب حالات مکمل طور پر پُرسکون ہوں گے، امریکا گہرے دبے ہوئے جوہری مواد تک رسائی حاصل کرے گا، جو طاقتور گرینائٹ پہاڑوں کے نیچے دفن ہے۔

ان کے بقول یہ سب امریکی بی ٹو بمبار طیاروں اور ان کے ماہر پائلٹس کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس جوہری مواد کو خواہ ایران میں ہو یا امریکا میں، کم افزودہ کرکے مکمل طور پر تباہ کر دیا جائےگا۔

امریکی صدر نے کہاکہ وہ ایران اور پورے مشرق وسطیٰ کے ساتھ طویل المدتی بنیادوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ پورا عمل جلد، آسانی اور خوش اسلوبی سے مکمل ہو جائےگا۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران ممکنہ معاہدہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ کی ٹوئٹ ٹروتھ سوشل پر شیئر کردی

تاہم انہوں نے خبردار کیاکہ اگر ایسا نہ ہوا تو امریکا کے پاس آخری متبادل بھی موجود ہے، جسے وہ امید کرتے ہیں کہ دوبارہ کبھی استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘