محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا اور یوم عاشور کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل کی اہم پیشگوئی

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ 15 جون کو محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس پیر 15 جون کو منعقد ہوں گے،

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کے اقبال ہال میں طلب کیا گیا ہے، جہاں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے قمری مہینے کا چاند 15 جون کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا، جس کے باعث اسی روز 29 ذوالحج کی شام ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

محکمے کا کہنا ہے کہ اگرچہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم چاند کی کم عمر اس کی رویت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے گی۔ پنجاب میں چاند رات 7 بج کر 59 منٹ پر غروب ہوگا۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بھی فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر چاند کی رویت کے امکانات کو مسترد کیا ہے۔

ان کے مطابق 15 جون کو غروب آفتاب کے وقت پاکستان کے تمام علاقوں میں چاند کی عمر 12 گھنٹے سے کم ہوگی، جبکہ عام طور پر ہلال کی رویت کے لیے چاند کی عمر 18 گھنٹے سے زیادہ ہونا ضروری تصور کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان 37 منٹ جبکہ پشاور میں 42 منٹ کا فرق ہوگا، لیکن چاند کی کم عمر کے باعث صاف موسم کی صورت میں بھی ہلال کا ننگی آنکھ، دوربین یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق ذوالحجہ 1447 ہجری کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17 جون 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔ تاہم نئے اسلامی سال کے آغاز اور محرم الحرام کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

اگر یکم محرم الحرام 17 جون کو ہوتی ہے تو پھر یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

بنگلہ دیشی کسان کا جرمنی سے عشق، 7 کلومیٹر طویل پرچم لہرا دیا، وجہ انتہائی انوکھی!

کالعدم ایکشن کمیٹی احتجاج چھوڑ کر جانے والوں کو دھمکانے لگی، پولیس نے بڑا اعلان کردیا

کھیل میں بھی سیاست، ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

ڈراما سیریل’ڈاکٹر بہو‘ کیوں مشہور ہو رہا ہے؟، ہدایتکار مہرین جبار نے وجہ بتادی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں